حیدرآباد

90ایم ایل شراب دینے پر اوپر آوں گا، حسین ساگر میں اترنے والے شرابی شخص کی انوکھی شرط (ویڈیو وائرل)

فائربریگیڈ کے عملہ اور پولیس نے رسی پھینک کر اس کو اوپر لانے کی کوشش کی تاہم اس شخص نے یہ شرط رکھی کہ 90ایم ایل شراب دینے پر ہی وہ اوپر آئے گاتاہم کسی طرح عہدیداروں نے اس کو اوپر لانے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک شخص حیدرآباد کے مشہور حسین ساگر میں اترگیا۔اس کی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے راہگیروں نے اس کو اوپر بلانے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔

متعلقہ خبریں
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

 جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ اور پولیس نے رسی پھینک کر اس کو اوپر لانے کی کوشش کی تاہم اس شخص نے یہ شرط رکھی کہ 90ایم ایل شراب دینے پر ہی وہ اوپر آئے گاتاہم کسی طرح عہدیداروں نے اس کو اوپر لانے میں کامیابی حاصل کی۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ پہلے پیش آیا تاہم اب یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

a3w
a3w