کھیل

سمیع کی جارحانہ بالنگ، ون ڈے میچوں میں چار بار پانچ وکٹ لینے کا بنایا ریکارڈ

محمد سمیع آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے جمعرات کو 33ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ لے کر ون ڈے میچوں میں چار بار یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔

ممبئی: محمد سمیع آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے جمعرات کو 33ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ لے کر ون ڈے میچوں میں چار بار یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹ پورے

آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جیسے ہی سمیع نےسری لنکا کے کُسن راجیتھا کو آؤٹ کیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں چار بار پانچ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔

اس سے قبل ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ 3،3 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے تین بار پانچ وکٹ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سمیع کی جارحانہ بالنگ کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دی۔