کھیل

محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹ پورے

سمیع بین الاقوامی کرکٹ میں 400 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستان کے پانچویں تیز گیند باز ہیں۔ محمد سمیع بین الاقوامی کرکٹ میں 400 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 56ویں جبکہ ہندوستان کے 9ویں گیند باز بن گئے۔

ناگپور: ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیا۔ محمد سمیع نے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کرکے اپنے انٹرنیشنل کیریر کی 400ویں وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
مجھے نمبر پانچ پر بلے بازی کرنا پسند ہے: کے ایل راہل
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ

سمیع بین الاقوامی کرکٹ میں 400 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستان کے پانچویں تیز گیند باز ہیں۔ محمد سمیع بین الاقوامی کرکٹ میں 400 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 56ویں جبکہ ہندوستان کے 9ویں گیند باز بن گئے۔ محمد سمیع نے ہندوستان کو بھی آسٹریلیا کے برابر کردیا ہے۔

اگر ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی بات کریں تو ہندوستان اور آسٹریلیا کے سب سے زیادہ 9-9 بولرز نے 400 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سمیع نے آسٹریلوی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کرکے اپنا 400 واں شکار مکمل کیا۔

 ہندوستانی تیز گیند بازوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ کپل دیو کے نام ہے۔ 1983 کے ورلڈکپ کے چمپئن کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں 687 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ظہیر خان ہیں جنہوں نے 610 وکٹیں حاصل کیں۔ جواگل سری ناتھ اس فہرست میں 551 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایشانت شرما 434 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اب محمد سمیع 400 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر اس خصوصی کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔