کھیل

سمیت انتیل نے جیولین تھرو ایونٹ میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا

ہندوستان کے اسٹار جیولین تھرو پیرا ایتھلیٹ سمیت نے پیر کو جیولین تھرو مقابلے میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

پیرس: ہندوستان کے اسٹار جیولین تھرو پیرا ایتھلیٹ سمیت نے پیر کو جیولین تھرو مقابلے میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

آج یہاں منعقدہ مقابلے میں سمیت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مردوں کے جیولن تھرو F64 زمرے کے مقابلے میں 70.59 میٹر بھالا پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔

سمیت کا پہلا تھرو 69.11 میٹر تھا، لیکن اپنی اگلی کوشش میں انہوں نے 70.59 کی اپنی بہترین تھرو کی۔

اس کے بعد انہوں نے تیسری کوشش میں 66.66 میٹر پھینکا، چوتھی کوشش فاؤل رہی۔ انہوں نے پانچویں کوشش میں 69.04 میٹر اور آخری کوشش میں 66.57 میٹر تھرو کیا تھا۔