کھیل

ہندوستان محض 163 رن پرڈھیر،آسٹریلیاکو جیت کیلئے 76 رنز درکار

بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستان کو محض 163 رن پر ڈھیر کردیا۔ پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو سیریز میں پہلی جیت درج کرنے کے لیے 76 رنز درکار ہیں۔

اندور: آسٹریلیا نے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون (64/8) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جمعرات کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستان کو محض 163 رن پر ڈھیر کردیا۔ پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو سیریز میں پہلی جیت درج کرنے کے لیے 76 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

آسٹریلیا کے اسپن اٹیک کے سامنے نصف سنچری کی اننگز کھیلنے والے چیتیشور پجارا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، حالانکہ انہیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ پجارا نے اپنی 142 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پہلی اننگز میں جہاں میتھیو کوہنمین نےہندوستان کے چھکے چھڑا دیے، وہیں اس اننگز میں لائن نے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنی اسپن کے جال میں پھنسا دیا۔لائن نے چتیشور پجارا سمیت آٹھ بلے بازوں کو 64 رنز پر آؤٹ کیا جو ہندوستانی سرزمین پر کسی غیر ملکی گیندباز کی چوتھی بہترین کارکردگی ہے۔

a3w
a3w