آندھراپردیش
یادگیر گٹہ مندر کے پرساد کی تیاری میں استعمال گھی کے نمونے فوڈ لیبارٹری بھیجے گئے
مندر کے ایگزیکٹو آفیسر بھاسکر راؤ کے مطابق، اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹسٹ کیے جا رہے ہیں کہ آیا مندر کے لڈو کی تیاری میں استعمال ہونے والا گھی ملاوٹ والا ہے، جس کے نتائج اس ماہ کے آخر تک متوقع ہیں۔

حیدرآباد: تروملا تروپتی دیوستھانم کے لڈو کے گھی میں مبینہ ملاوٹ کی اطلاعات کے بعد، تلنگانہ کی یادگیر گٹہ کی سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے حکام نے پرساد کی تیاری میں استعمال ہونے والے گھی کے نمونے حیدرآباد کی فوڈ لیبارٹری کو بھیجے۔
مندر کے ایگزیکٹو آفیسر بھاسکر راؤ کے مطابق، اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹسٹ کیے جا رہے ہیں کہ آیا مندر کے لڈو کی تیاری میں استعمال ہونے والا گھی ملاوٹ والا ہے، جس کے نتائج اس ماہ کے آخر تک متوقع ہیں۔
مندر گزشتہ 40 سالوں سے نارمل برانڈ کا گھی استعمال کر رہا ہے، ماہانہ تقریباً 20,000 سے 25,000 کلو گرام گھی استعمال ہوتا ہے۔ ہر لڈو میں تقریباً 90 سے 100 گرام گھی ہوتا ہے۔ دیگر اجزاء جیسے الائچی پاؤڈر، کاجو، کشمش، چینی اور بوندی کے معیار کو یقینی بنا نے کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔