انٹرٹینمنٹ

ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح

رنویر شوری، ثنا مقبول، سائی کیتن راؤ، نیجی اور کریتکا ملک بگ باس او ٹی ٹی 3 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں شامل تھے۔ ثنا مقبول نے نیجی کو شکست دے کر بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

ممبئی: ماڈل اور اداکارہ ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح بن گئی ہیں۔

رنویر شوری، ثنا مقبول، سائی کیتن راؤ، نیجی اور کریتکا ملک بگ باس او ٹی ٹی 3 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں شامل تھے۔ ثنا مقبول نے نیجی کو شکست دے کر بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

اس شو کے گرینڈ فنالے میں میزبان انل کپور نے ثنا کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔ ٹرافی کے ساتھ ثنا نے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔

ثنا مقبول کی اس جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ہر کوئی انہیں مبارکباد دے رہا ہے۔ ثنا مقبول نے کہا کہ میں یہاں جیتنے کے لئے آئی تھی اور میں جیت گئی۔ مجھے پیار کرنے کا بہت شکریہ۔ آپ نے مجھے ضدی ثنا سے ضدی فاتح ثنا میں تبدیل کر دیا ہے۔

a3w
a3w