ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں طلاق؟
ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ماہر کے طور پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہوچکی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی اور 6 گرانڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا مبینہ طورپر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کے مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ان خبروں کے درمیان اس جوڑے کے ایک قریبی ساتھی نے ان کے رشتے کو لیکر بڑا خلاصہ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ ثانیہ اور شعیب بہت جلد طلاق لینے والے ہیں۔ ان دونوں کی طلاق کے بارے میں سب کچھ طے ہوگیا ہے۔
ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ماہر کے طور پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہوچکی ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باضابطہ طور پر طلاق ہوچکی ہے اور دونوں اب الگ ہوچکے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق شعیب ملک‘ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیتے ہوئے دوسری لڑکی کو ڈیٹ کررہے تھے۔
جس کی وجہ سے ثانیہ اور شعیب کے تعلقات میں تلخی آگئی اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک اپنی طلاق کی خبروں کا کھلے عام اعلان نہیں کیا ہے۔
اسی دوران انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا کا ایک پوسٹ بھی وائرل ہوا ہے جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نے ثانیہ اور شعیب کے رشتے کے اختتام کے بارے میں کچھ باتیں کہی تھیں۔

ثانیہ نے اپنی ایک انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ٹوٹے دل کہاں جائیں؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیا، اللہ کو تلاش کرنے۔ اس اسٹوری کے اسکریٹ شاٹس سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جس کے ساتھ دونوں کے رشتہ کے بارے میں چہ می گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
ثانیہ مرزا کا ایک اور انسٹاگرام پوسٹ ہے جس میں وہ اپنے بچے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا یہ وہ لمحے ہیں جو مجھے اپنے مشکل ترین وقت سے نکلنے میں مدد کررہے ہیں۔