تلنگانہ

تلنگانہ اور آندھرا میں ’بھوگی‘ کا جوش و خروش، روایتی الاؤ اور رنگولیوں کے ساتھ سنکرانتی کا شاندار آغاز

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت ملک بھر میں مکر سنکرانتی کے چار روزہ جشن کا آغاز آج پہلے دن بھوگی کے تہوار سے ہو گیا ہے۔ آج صبح سورج نکلنے سے قبل ہی گھروں کے باہر روایتی طور پرالاؤ روشن کئے گئے جس میں عوام نے قدیم روایت کے مطابق گھر کے پرانے سامان اور لکڑیوں کو نذرآتش کیا۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت ملک بھر میں مکر سنکرانتی کے چار روزہ جشن کا آغاز آج پہلے دن بھوگی کے تہوار سے ہو گیا ہے۔ آج صبح سورج نکلنے سے قبل ہی گھروں کے باہر روایتی طور پرالاؤ روشن کئے گئے جس میں عوام نے قدیم روایت کے مطابق گھر کے پرانے سامان اور لکڑیوں کو نذرآتش کیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

یہ عمل علامتی طور پر ماضی کی تلخیوں اور برائیوں کو ختم کر کے نئی خوشیوں کے استقبال کو ظاہر کرتا ہے۔ شہر حیدرآباد کی مختلف بستیوں اور اپارٹمنٹس میں اجتماعی طور پر بھوگی منائی گئی جہاں لوگ روایتی ملبوسات میں ملبوس ہو کر الاؤ کے گرد جمع ہوئے اور لوک گیتوں پر رقص کیا۔


خواتین نے اپنے گھروں کے صحن کو دیدہ زیب رنگولیوں اور پھولوں سے سجایا، جبکہ بچوں کے لئے شام میں بھوگی پلو کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی، گورنر اور دیگر سیاسی قائدین نے عوام کو بھوگی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست میں خوشحالی اور امن کی تمنا کی۔

دوسری جانب، پتنگ بازوں کا جوش بھی عروج پر ہے اور آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔ بازاروں میں گنے، پھولوں اور مٹھائیوں کی خریداری کے لئے غیر معمولی ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تہوار کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عوامی جشن میں کوئی خلل نہ پڑے۔