تلنگانہآندھراپردیش

سنکرانتی تہوار۔تلنگانہ اوراے پی میں چکن اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ

سنکرانتی تہوار کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گوشت کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ تہوار کی مانگ اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے چکن اور مٹن کی قیمتوں میں اچانک 100 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گوشت کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ تہوار کی مانگ اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے چکن اور مٹن کی قیمتوں میں اچانک 100 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

گزشتہ ماہ جو چکن 230 سے 240 روپے کلو دستیاب تھا، اب اس کی قیمت 330 سے 340 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


حیدرآباد، وجے واڑہ اور ورنگل جیسے شہروں میں بغیر کھال والے (اسکن لیس) چکن کی قیمت 340 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مٹن کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جہاں ہڈی والا مٹن 1050 روپے اور بغیر ہڈی والا مٹن 1250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ عام دنوں میں یہ 800 روپے تک دستیاب ہوتا تھا۔


سب سے زیادہ اضافہ دیسی مرغ کی قیمتوں میں دیکھا گیا ہے، جو دیہاتوں میں 2500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس بھاری اضافہ کے باوجود گوشت خوروں کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور تہوار کی مناسبت سے دکانوں پر بھاری ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔