تعلیم و روزگار

انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے آج انٹر کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان کردیا جو اب متعدد ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تعلیمی سال 25-2024 کا کیلنڈر جاری کیا
انٹرمیڈیٹ کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا جون میں انعقاد

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے آج انٹر کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان کردیا جو اب متعدد ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

نتائج میں ہمیشہ کی طرح لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سال سال اول کے نتائج کا تناسب 61.06 فیصد ہے جبکہ سال دم کے نتائج کا تناسب 69.46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سال گذشتہ 2023 کے مقابلے سال اول کے تناسب میں کچھ دیکھی گئی جبکہ سال دوم کے کامیابی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال گذشتہ سال اول کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 63.8 فیصد تھا جبکہ سال دوم کا تناسب 67.27 رہا تھا۔

انٹر فرسٹ، سیکنڈ ایئر کے نتائج ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے امیدوار TSBIE کی آفیشل ویب سائٹ لاگ ان کریں۔ اس کے لئے یہاں https://tsbie.cgg.gov.in کلک کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w