مشرق وسطیٰ

ریاض میں سنکرانتی تہوار کا اہتمام

یہ پہلا موقع ہے کہ ریاض سعودی عرب میں سنکرانتی تہوار بڑے پیمانے پر منایا گیا اور رنگ برنگی پتنگوں کو فضاء میں اُڑایا گیا۔ کئی مقامی لوگوں نے پتنگوں کو فضاء میں اُڑتے ہوئے دیکھ کر تصویر کشی شروع کردی۔

حیدر آباد: سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں وہاں مقیم تلنگانہ کے غیر مقیم ہندوستانیوں نے اس سال جوش و خروش کے ساتھ سنکرانتی تہوار منایا۔ تہذیب و ثقافت، عید و تہوار منانے کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

اسی طرح سعودی عرب کے مختلف شہروں دمام، الجبیل، تبوک اور دیگر شہروں میں مقیم تلگو عوام نے خصوصی بسوں اور گاڑیوں کے ذریعہ سعودی عرب کے صدر مقام ریاض پہنچ کر (SATA) تنظیم سعودی عرب تلگو ڈائس پورا اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سنکرانتی تہوار کی تقاریب میں شرکت کی۔

بعض لوگ تبوک شہر جو ریاض سے 1700 کیلو میٹر دور ہے کا فاصلہ طئے کرکے ریاض پہنچے اور منعقدہ ان تقاریب میں شرکت کی۔ بتایا گیا کہ (SATA) تنظیم ریاض میں اس لئے قائم کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تلگو عوام کی فلاح و بہبود اور تہذیب و تمدن کو فروغ دیا جائے۔

ان تقاریب میں خواتین، بچوں اور مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سنکرانتی تہوار کے خصوصی لڈو اور دیگر مٹھائیاں تیار کرتے ہوئے انہیں اِن تقاریب میں پیش کیا گیا۔ بالخصوص خواتین میں داسری بھارتی، سری دیوی راؤ، سکریٹری اسوسی ایشن نرمل شیخ، سریکھا پٹولا، گروکرن، شویتا و دیگر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پتنگوں کو اڑایا گیا۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ ریاض سعودی عرب میں سنکرانتی تہوار بڑے پیمانے پر منایا گیا اور رنگ برنگی پتنگوں کو فضاء میں اُڑایا گیا۔ کئی مقامی لوگوں نے پتنگوں کو فضاء میں اُڑتے ہوئے دیکھ کر تصویر کشی شروع کردی۔ اس موقع پر خواتین اور مرد تلنگانہ کے مخصوص لباس زیب تن کئے ہوئے جو تقاریب میں شریک لوگوں کو اثر انداز کررہے تھے۔

اس موقع پر رنگولی ڈیزائن کے مقابلہ بھی منعقد ہوئے جس میں نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات عطاء کئے گئے۔ اس پروگرام کا حیدر آباد کے رہنے والے جیوتی وانم اور شیوا ریڈی نے اہتمام کیا تھا۔

 اس پروگرام میں سینکڑوں غیر مقیم مسلمانوں نے بھی حصہ لیتے ہوئے تلگو تہذیب و ثقافت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت دیا۔ ساٹا تنظیم کے قائدین کے اوما مہیشور راؤ، ناگیشکر، وراپرساد کشور، ہری کرشنا و دیگر نے تلگو عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی۔