حیدرآباد

بی جے پی ٹکٹ سے محروم جتیندرریڈی سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ملاقات

چیف منسٹر کی اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔سیاسی حلقوں میں اس بات کی اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ جیتندرریڈی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔

حیدرآباد:وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے بی جے پی لیڈر جیتندرریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔آج صبح ریونت ریڈی ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی اوررکن کونسل مہیندرریڈی کے ساتھ ملاقات کی۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے ٹکٹ کے خواہشمند جیتندر ریڈی ان کو پارٹی کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناراض ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

 بی جے پی نے ان کے بجائے ڈی کے ارونا کو اس حلقہ سے لوک سبھا کا امیدوار بنایا۔جیتندرریڈی کو لمحہ آخر تک بھی یقین تھا کہ اس حلقہ سے زعفرانی جماعت انہیں امیدوار بنائے گی تاہم پارٹی نے ان کے بجائے ڈی کے ارونا کو امیدوار بنایا۔

چیف منسٹر کی اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔سیاسی حلقوں میں اس بات کی اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ جیتندرریڈی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے تاہم اس ملاقات کے بعد جیتندرریڈی یا پھر وزیراعلی کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔