بھارت

قطر سے ہندوستانی بحریہ کے افسران کی رہائی میں شاہ رخ خان کے رول کی تردید

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے قطر کی جیل سے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کی رہائی میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے یہ دعویٰ کل یعنی پیر کو کیا تھا۔

ممبئی: راجیہ سبھا کے سابق رکن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے قطر کی جیل سے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کی رہائی میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے یہ دعویٰ کل یعنی پیر کو کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

تاہم آج منگل کو ابھی کچھ دیر قبل شاہ رخ خان کی ٹیم نے ایک آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے اس معاملہ میں اداکار کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

بیان میں لکھا گیا ہے: مسٹر شاہ رخ خان کے دفتر سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ قطر سے ہندوستانی بحریہ کے افسران کی رہائی میں شاہ رخ خان کے مبینہ رول سے متعلق اطلاعات کے بارے میں مسٹر شاہ رخ خان کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ یہ کامیابی صرف اور صرف ہندوستانی حکومت کے عہدیداروں پر منحصر تھی اور ہم اس معاملے میں مسٹر خان کی شرکت کی واضح طور پر تردید کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، سفارت کاری اور ریاستی امور سے متعلق تمام معاملات کو انتہائی قابل اور اہل لیڈران انجام دیتے ہیں۔ مسٹر خان بہت سے دوسرے ہندوستانیوں کی طرح خوش ہیں کہ بحریہ کے افسران بحفاظت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ وہ ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر سے ہندوستانی بحریہ کے سابق اہلکاروں کی رہائی سے متعلق ایکس (ٹویٹر) پر پی ایم مودی کے ٹویٹ کے جواب میں سبرامنیم سوامی نے کہا تھا کہ مودی کو فلم اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے ساتھ قطر لے جانا چاہئے کیونکہ ہندوستانی وزارت امور خارجہ اور این ایس اے، قطر کے شیخوں کو راضی کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد مودی نے شاہ رخ خان سے مداخلت کی التجا کی اور اس طرح ہمارے نیول افسران کو آزاد کرانے کے لئے قطر کے شیخوں سے تصفیہ ایک بھاری سودا رہا۔

بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پٹھان اداکار شاہ رخ خان نے AFC فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لئے دوحہ قطر کا دورہ کیا تھا۔

a3w
a3w