تلنگانہآندھراپردیش

تلگو ریاستوں میں سنکرانتی کی گہما گہمی: مسافروں کی لوٹ مار کرنے والی پرائیویٹ ٹراویلس کو تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا انتباہ

تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سنکرانتی کے تہوار کے پیش نظر مسافروں کی آمد و رفت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تعلیمی، ملازمت اور کاروباری ضروریات کے لئے شہروں میں مقیم افراداپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حیدرآباد تقریباً خالی ہونے کے دہانے پر ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سنکرانتی کے تہوار کے پیش نظر مسافروں کی آمد و رفت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تعلیمی، ملازمت اور کاروباری ضروریات کے لئے شہروں میں مقیم افراداپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حیدرآباد تقریباً خالی ہونے کے دہانے پر ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس پر مسافروں کا بھاری ہجوم نظر آ رہا ہے۔ آر ٹی سی بسوں اور ٹرینوں میں تمام نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں جبکہ اسپیشل ٹرینوں اور بسوں میں بھی جگہ دستیاب نہیں ہے۔


اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ ٹراویلس مالکان مسافروں سے دو گنا اور تین گنا زیادہ کرایہ وصول کر کے انہیں لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیویٹ ٹراویلس کو انتباہ دیا ہے کہ اگر مقررہ کرایوں سے زیادہ وصولی کی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ نے واضح کیا کہ خصوصی معائنے کئے جائیں گے اور قوانین کی خلاف ورزی والی بسوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے مالی سال 26۔2025 کی آمدنی کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق لائف ٹیکس سے 3613 کروڑ روپے، گرین ٹیکس سے 57 کروڑ روپے اور معائنوں کے ذریعہ 181 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔