سرفراز خان کی حیران کن تبدیلی، وزن کم کرنے کا راز، نئی ڈائٹ اور والد کی سخت نگرانی
سر فراز خان نے گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 17 کلو وزن کم کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سفر دو مہینہ کا نہیں بلکہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ پر محیط ہے۔ سر فراز اپنے والد اور کوچ نوشاد خان کی نگرانی میں پچھلے سال بھر سے انتہائی سخت ڈسپلن کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔
نئی دہلی: ایک وقت تھا جب سرفراز خان رنز کے انبار لگا رہے تھے لیکن اس کے باوجود ٹیم انڈیا کے دروازے ان پر بند تھے۔ وجہ تھی صرف ان کی فٹنس۔ لیکن اب تصویر مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر سر فراز کی حالیہ تصاویر نے فینس کو چونکا دیا ہے۔ وہی سر فراز جو کبھی اضافی وزن کے باعث ٹیم میں شامل نہ ہو سکے، اب بالکل دبلا پتلا اور فٹ نظر آ رہے ہیں۔
سر فراز خان نے گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 17 کلو وزن کم کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سفر دو مہینہ کا نہیں بلکہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ پر محیط ہے۔ سر فراز اپنے والد اور کوچ نوشاد خان کی نگرانی میں پچھلے سال بھر سے انتہائی سخت ڈسپلن کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سر فراز نے اپنی ڈائٹ کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ انہوں نے چاول، چکن، روٹی اور چائنیز فوڈ جیسی چیزوں کو اپنی خوراک سے مکمل طور پر نکال دیا ہے۔ جو کھانے وہ کبھی شوق سے کھاتے تھے، ان سے مکمل پرہیز شروع کر دیا۔ اس کے بجائے اب ان کی غذا میں صرف دال، سوپ، سلاد اور ہری سبزیاں شامل ہیں۔
مزید یہ کہ سر فراز اور ان کے والد نوشاد خان، جو کبھی چائے کے شوقین تھے، اب ایک سال سے صرف گرین ٹی پی رہے ہیں اور یہ ان کی زندگی کا مستقل حصہ بن چکی ہے۔ سر فراز کی یہ تبدیلی صرف خوراک تک محدود نہیں رہی، بلکہ جسمانی مشقوں، فزیکل ٹریننگ اور این سی اے، بی سی سی آئی کے ماہرین اور فرنچائزی کوچز کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔
If you want to get slim, just look at SARFARAZ KHAN's TRANSFORMATION 😳🔥 What has this guy done to himself! Please share the diet bro, how can someone get this slim 😭🙏 pic.twitter.com/6LjJ5bLa1I
— . (@CricCrazyDeepak) July 21, 2025
سر فراز کے بچپن سے اب تک ان کے والد نوشاد خان نے ہمیشہ ان کی رہنمائی کی ہے۔ اس بار بھی ان کے فٹنس مشن میں ان کے والد کی سختی اور رہنمائی کا بڑا دخل ہے۔ ابتدا میں چھ ماہ تک تبدیلی کا معمولی اثر نظر آیا، لیکن جیسے جیسے ڈائٹ اور ورزش میں سختی آئی، سر فراز کی جسمانی ساخت ہی بدل گئی۔
Sarfaraz 2.0 is here! 💪
— OneCricket (@OneCricketApp) July 21, 2025
Sarfaraz Khan shares a glimpse of his fitness transformation! 🙇♂️#Cricket #Test #ENGvsIND | 📸 : Sarfaraz Khan / IG pic.twitter.com/YTOjDslXZx
جیسے ہی سر فراز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں، فینس حیران رہ گئے۔ ہر کوئی ان کے نئے روپ کی تعریف کر رہا ہے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ اب سلیکٹرز کے پاس سر فراز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا پرانا بہانہ ختم ہو چکا ہے۔
اب جب کہ سر فراز نے اپنی فٹنس میں زبردست بہتری لائی ہے، امید کی جا رہی ہے کہ انہیں جلدی ٹیم انڈیا میں موقع ملے گا اور وہ اپنی بیٹنگ کے جوہر دنیا کو دکھا سکیں گے۔