قومی

ستیشن کیرالہ کے نئے وزیرِ اعلیٰ بنے، 20 دیگر وزراء نے بھی حلف لیا

اس کے علاوہ تقریب میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پِنرائی وجین، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیرالہ ریاستی صدر راجیو چندر شیکھر اور بعض دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

ترواننت پورم: کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے پیر کو کیرالہ کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ 20 دیگر اراکینِ اسمبلی نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
جنگ بدر حق وباطل کا فیصلہ کن معرکہ
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


ان تمام کو یہاں سینٹرل اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں گورنر راجیندر وشوناتھ آرلیکر نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔


وزارت کا حلف لینے والوں میں کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھلا اور کے مرلی دھرن، کے پی سی سی کے صدر سنی جوزف، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے لیڈر پی کے کنہالی کٹی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پی کے بشیر، این شمس الدین، کے ایم شاجی، وی ای عبدالغفور، ایم جوزف، شیبو بیبی جان، انوپ جیکب، سی پی جان، اے پی انل کمار، ٹی صدیقی، پی سی وشنو ناتھ، روزی ایم جان، بندو کرشنا، ایم لجو، کے اے تھلسی اور او جے جنیش نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔


حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔


اس کے علاوہ تقریب میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پِنرائی وجین، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیرالہ ریاستی صدر راجیو چندر شیکھر اور بعض دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔


کانگریس کی قیادت والا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) دس سال بعد دوبارہ اقتدار میں آیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں یو ڈی ایف نے 140 میں سے 102 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جن میں اکیلے کانگریس نے 63 نشستیں جیتی ہیں۔