مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں بلدیاتی اداروں سے قانون ساز کونسل کی 17 نشستوں کے لیے انتخاب 18 جون کو

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے لیے مقامی بلدیاتی اداروں کی 16 نشستوں کے لئے دو سالہ انتخاب 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ناگپور مقامی بلدیاتی حلقے کی کونسل کی ایک خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب بھی کرایا جائے گا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے لیے مقامی بلدیاتی اداروں کی 16 نشستوں کے لئے دو سالہ انتخاب 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ناگپور مقامی بلدیاتی حلقے کی کونسل کی ایک خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب بھی کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس


الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق ان انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 25 مئی کو جاری کیا جائے گا اور اسی دن سے نامزدگی فارم داخل کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ نامزدگی فارم یکم جون تک داخل کیے جا سکیں گے۔


نامزدگی فارموں کی جانچ 2 جون کو ہوگی جبکہ 4 جون تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے۔


ووٹنگ کی تاریخ 18 جون مقرر کی گئی ہے اور اسی دن صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 22 جون کو کی جائے گی اور انتخابی عمل 25 جون تک مکمل ہو جائے گا۔


جن 16 مقامی اداروں سے قانون ساز کونسل کے لیے دو سالہ انتخابات کرائے جا رہے ہیں ان میں سولاپور، احمد نگر، تھانے، جلگاؤں، سانگلی-ستارا، ناندیڑ، یوت مال، پونے، بھنڈارا-گوندیا، رائے گڑھ-رتناگیری-سندھو درگ، ناسک، وردھا-چندر پور-گڑھ چرولی، امراوتی، عثمان آباد-لاتور-بیڑ، پربھنی-ہنگولی اور اورنگ آباد-جالنا مقامی بلدیاتی حلقے شامل ہیں۔


ناگپور مقامی بلدیاتی حلقے سے قانون ساز کونسل کے لیے منتخب نمائندہ چندر شیکھر کرشن راؤجی باونکولے کے اسمبلی کے لیے منتخب ہونے کے بعد یہ نشست 23 نومبر 2024 سے خالی پڑی ہے۔


مسٹر باونکولے کی قانون ساز کونسل کی مدتِ کار یکم جنوری 2028 تک تھی۔