کھیل

سعود اور سلمان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

ان کی شراکت میں 177 رنز بنے جو 4.96 رنز فی اوور کی شرح سے بنائے گئے۔ یہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی کے درمیان 175 یا اس سے زیادہ رنز کی دوسری تیز ترین شراکت بن گئی۔

گالے: نوجوان بلے باز سعود شکیل( 208 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز) اور سلمان علی آغا نے پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اور تیز ترین شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔

متعلقہ خبریں
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
سعود شکیل ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوریا کمار یادو نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

گالے میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے اپنی شراکت کے دوران شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

ان کی شراکت میں 177 رنز بنے جو 4.96 رنز فی اوور کی شرح سے بنائے گئے۔ یہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی کے درمیان 175 یا اس سے زیادہ رنز کی دوسری تیز ترین شراکت بن گئی۔

ٹیسٹ میں پاکستان کے لیے 175 یا اس سے زیادہ رنز کی تیز ترین شراکت 5.65 رنز فی اوور کی شرح سے ہے، جو توفیق عمر اور انضمام نے 2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں حاصل کی تھی جہاں انہوں نے 180 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد سعود شکیل اور سلمان علی آغا کے درمیان شراکت داری ہے جنہوں نے گال میں جاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف 4.96 رنز فی اوور کی شرح سے 177 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک اور قابل ذکر شراکت یونس خان اور محمد یوسف کے درمیان ہے جس نے 2016 میں لاہور میں بھارت کے خلاف 4.90 رنز فی اوور کی شرح سے 319 رنز بنائے۔