مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نے رہائش کے معاملہ میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع فہرست میں غیرملکیوں کی رہائش کے لحاظ سے سعودیہ کا 28 واں نمبر ہے جب کہ امریکا کو 30 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، اسی طرح فرانس 33 ویں اور جرمنی 49 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کو رہنے کے لیے امریکہ سے زیادہ بہترین جگہ قرار دے دیا گیا، غیرملکیوں کی رہائش کے حوالے سے عمدہ جگہوں میں سے ایک کے طور پر امریکہ سے زیادہ ووٹ ملے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کی جانب سے جاری ہونے والی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریگسستان پر مشتمل عرب ملک رہنے کے لیے امریکا سے کہیں بہتر جگہ ہے۔

شائع فہرست میں غیرملکیوں کی رہائش کے لحاظ سے سعودیہ کا 28 واں نمبر ہے جب کہ امریکا کو 30 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، اسی طرح فرانس 33 ویں اور جرمنی 49 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی رہائش کے لیے عالمی سطح پر سب سے آگے میکسیکو ہے، اسپین اور پانامہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، مذکورہ درجہ بندی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی انٹر نیشنز کی جانب سے ایک مستحکم رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے۔

امیر ملک ہونے کے باوجود کویت اس فہرست میں 53 ویں نمبر کے ساتھ سب سے نیچے ہے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بحرین کا نواں، متحدہ عرب امارات کا 11 واں اور عمان کا 12 ویں نمبر ہے۔

سروے میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ رہائش میں آسانی، معیار زندگی، بیرون ملک کام، ذاتی مالیات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ، زبان اور ڈیجیٹل معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کریں۔ ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کے سروے میں 172 ممالک کے 12 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کی آرا لی گئی ہے۔