مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف پر دو غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج کی جعلی اور گمراہ کن سروسز کے اشتہارات چلا کر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک مصری مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج کی جعلی اور گمراہ کن سروسز کے اشتہارات چلا کر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک مصری مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری مرد اور خاتون (ملزمان) کے خلاف تمام ضروری قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق سعودی پبلک سیکیورٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں (تارکین وطن) پر زور دیا ہے کہ وہ حج قوانین اور حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رپورٹ کریں: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے (الشرقیہ) میں فون نمبر 911 پر رابطہ کریں۔ جبکہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 پر اطلاع دیں۔