مشرق وسطیٰ

سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایرانی صدر کو فون، انتخاب میں کامیابی پر دی مبارکباد

دونوں رہنماؤں کی جانب سے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض: سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطے میں انہیں صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے ولی عہد کی جانب سے مبارک باد پیش کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 5 جولائی کو اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخاب جیت گئے تھے، انہوں نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل قدامت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔

انتخاب کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا، جس کے بعد رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

a3w
a3w