حیدرآباد

پرکاش سنگھ بادل کو چیف منسٹر کے سی آر کا خراج

کے سی آر نے پنجاب کی ترقی میں پرکاش سنگھ بادل کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ وہ، سرپنچ کے عہدہ سے ترقی کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور ریاست کے چیف منسٹر بن گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پنجاب کے سابق چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں جو منگل کی رات جاری کیا گیا، کے چندر شیکھر راؤ نے شرومنی اکالی دل کے سرپرست کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور آنجہانی قائد کے افراد خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے
محترمہ تمکین فاطمہ انصاری کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

 انہوں نے پنجاب کی ترقی میں پرکاش سنگھ بادل کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ وہ، سرپنچ کے عہدہ سے ترقی کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور ریاست کے چیف منسٹر بن گئے تھے۔ سابق میں پانچ مرتبہ پنجاب کے چیف منسٹر رہ چکے بادل، منگل کے روز 95 سال کی عمر میں چل بسے۔

a3w
a3w