حیدرآباد

بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ27/ اگست تک عدالت کو یہ بتائے کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں بی سی و دیگر زمرہ جات کو تحفظات کی فراہمی کی شفارش کیلئے سروے کرانے کیلئے کتنا وقت درکار رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ27/ اگست تک عدالت کو یہ بتائے کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں بی سی و دیگر زمرہ جات کو تحفظات کی فراہمی کی شفارش کیلئے سروے کرانے کیلئے کتنا وقت درکار رہے گا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
گروپ I پریلمس امتحان منسوخی کیس کی سماعت

چیف جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس جے سرینواس پر مشتمل بنچ، مجالس مقامی کے بشمول جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی سی زمرہ کو تحفظات کی فراہمی پالیسی عمل آوری کے مطالبہ پر داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کررہے تھی۔

ہائی کورٹ بنچ نے قبل ازیں جاری کردہ سپریم کورٹ کی ہدایات کا تذکرہ کیا جس میں عدالت عظمی نے حکم دیا تھا کہ ریاستوں کو تحفظات کا تعین کرنے کیلئے ایک پیانل کے ذریعہ بی سی کے مختلف زمرہ جات کا ڈاٹا حاصل کرنے اور عصری تجرباتی سروے کیلئے ایک کمیشن قائم کرنا چاہئے۔

درخواست گزاروں نے بی سی کے تجرباتی ڈاٹا اکھٹا کرنے کیلئے بی سی فینانس کمیشن کو دئیے گئے اختیارات کو چیالنج کیا گیا تھا۔ اور یہ کہا تھا کہ ڈاٹا اکھٹا کرنے کا اختیار بی سی فینانس کارپوریشن کو نہیں دینا چاہئے بلکہ اس ذمہ داری کیلئے ایک کمیشن تشکیل دینا ضروری ہے۔

2021 میں حکومت تلنگانہ نے موجودہ بی سی کمیشن کو اس مقصد کے لئے کمیشن نامزد کیا تھا اور اسے تجرباتی سروے کیلئے ڈاٹا اکھٹا کرنے کے اختیارات بھی دئیے تھے۔ بی سی کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سروے کے بعد ہی بلدی انتخابات کا اعلامیہ جاری کرنا چاہئے۔

ایک درخواست گزاربی آر ایس قائد سراون داسو جو جس کی عرضی پر ہائی کورٹ نے یہ احکام صادر کئے ہیں۔

انہوں نے عدالت العالیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں ریاست میں سیاسی طور پر پسماندہ شہریوں کی ازسر نو شناخت کیلئے فوری طور پر سروے شروع کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ، ریاستی الیکشن کمیشن اور دیگر جواب دہندگان کو حکم جاری کریں۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی اگلی سماعت 27/ اگست تک ملتوی کردی ہے۔

a3w
a3w