ایشیاء

انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت منہدم،37افراد کی موت

مشرقی جاوا کےتلاش اور بچاؤ کارروائی سے متعلق دفتر کے سربراہ ناننگ سگیت نے کہا کہ کام مشکل تھا، کیونکہ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے، تقریباً 25 افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں ایک اسکول کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے، علاقے میں بچاؤ کارروائی سے متعلق حکام نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

مشرقی جاوا کےتلاش اور بچاؤ کارروائی سے متعلق دفتر کے سربراہ ناننگ سگیت نے کہا کہ کام مشکل تھا، کیونکہ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے، تقریباً 25 افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ سِدوارجو ضلع میں کثیر منزلہ "الخوجینی” اسلامی بورڈنگ اسکول کا ایک حصہ پیر کے روز غیرمنظورشدہ تجدیدکاری کے دوران گر گیا، جس میں درجنوں طالب علم پھنس کر رہ گئے۔

جمعرات کے روز جب اہلکاروں کو کسی اور کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں رہی تو بھاری مشینری تعینات کی گئی، اس سے قبل ہاتھوں سے کھدائی ہو رہی تھی، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ بھاری مشینری حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ