شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مودی کو ووٹ دینے سے روکنے پر بہار میں اسکول ٹیچر گرفتار

بہار میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو اپنی کلاس کے بچوں سے یہ کہنے پر کہ کسی کو بھی مودی کو ووٹ نہیں دینا چاہئے، گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

مظفرپور: بہار میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو اپنی کلاس کے بچوں سے یہ کہنے پر کہ کسی کو بھی مودی کو ووٹ نہیں دینا چاہئے، گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح

ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ مظفر پور کے ایس ایس پی راکیش کمار کے مطابق اس ٹیچر کے خلاف ضلع ایجوکیشن آفیسر نے ایک ایف آئی آر درج کرائی اور اسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ای او اجئے کمار سنگھ نے کہا کہ کرہانی بلاک کے امرک علاقہ میں واقع گورنمنٹ سکنڈری اسکول کے کئی طلبہ کے ارکان خاندان نے ٹیچر ہریندر راجک کے طرزِ عمل کے بارے میں انہیں واقف کرایا تھا۔

بچوں کے ارکان خاندان نے تحریری شکایت درج کرائی کہ ٹیچر کا یہ کہنا ہے کہ کسی کو بھی مودی کو ووٹ نہیں دینا چاہئے کیونکہ مفت راشن اسکیم کے تحت ایسا اناج تقسیم کیا جارہا ہے جو انسانوں کے استعمال کے لئے موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلاس کے کئی طلباوطالبات نے اس بات کی توثیق کی کہ راجک کلاس روم میں ایسی باتیں کہتا رہتا ہے۔

بادیئ النظر میں یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کے لئے کسی سیاسی جماعت کے حق میں یا مخالفت میں کچھ کہنا اور الیکشن کے نتیجہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنا ممنوع ہے۔ اسی لئے ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔