حیدرآباد

سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ، قانون اپنا کام کرے گا: ڈی جی پی

ڈی جی پی جتندر نے یہ بات کہی۔4 دسمبر کو پیش آئے اس بھگدڑ واقعہ جس میں ایک 35سالہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور ان کا کمسن8سالہ بیٹا، شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر جتندر نے اتوار کے روز کہا کہ پشپا2 فلم کے پریمیر شو کے دوران بھگدڑ واقعہ جس میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ سے مربوط کیس میں قانون اپنا کام کرے گا۔ اس فلم کے اداکار الوارجن اس کیس کے ملزم ہیں۔ سالانہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر ریاست کے پولیس چیف نے اس کیس کے بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے۔یہ کیس زیر تفتیش ہے۔

متعلقہ خبریں
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی

عدالت بھی اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے۔ اب یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ قانون اپنا کام کرے گا۔ اس سے زیادہ وہ مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔

 ڈی جی پی جتندر نے یہ بات کہی۔4 دسمبر کو پیش آئے اس بھگدڑ واقعہ جس میں ایک 35سالہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور ان کا کمسن8سالہ بیٹا، شدید زخمی ہوگیا۔

 کے بعد سٹی پولیس نے الو ارجن، ان کی سیکوریٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیاتھا۔اداکار نے باقاعدہ ضمانت کیلئے عرضی داخل کی ہے مگر تحت کی عدالت نے ان کی عرضی پر سماعت30دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔