تلنگانہ

بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ معاہدہ۔پونم پربھاکر کا الزام

وزیر موصوف نے بنڈی سنجے کے اس الزام کو قطعی طور پر مسترد کر دیا کہ کانگریس نے کریم نگر کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے مجلس کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی آر ایس ایم ایل اے گنگولا کملاکر اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان دونوں قائدین کے طرزعمل کی وجہ سے کریم نگرضلع کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

کریم نگر ڈی سی سی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کی سیاسی صورتحال پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔


وزیر موصوف نے بنڈی سنجے کے اس الزام کو قطعی طور پر مسترد کر دیا کہ کانگریس نے کریم نگر کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے مجلس کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے۔


پونم پربھاکر نے جوابی الزام لگایا کہ اصل میں بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں پارٹیوں نے آپسی مفاہمت کے تحت اپنے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے تاکہ کانگریس کا مقابلہ کیا جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں کریم نگر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع کی ترقی رک گئی۔


انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت ضلع کے مشہور مذہبی مقامات کونڈا گٹو اورویمولواڑہ مندروں کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔


وزیر موصوف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے کانگریس کا ساتھ دیں۔