تلنگانہ

بی جے پی اور بی آ رایس میں خفیہ مفاہمت؟ شرمیلا کا سوال

شرمیلا نے مزید کہا کہ کے ٹی آر کو مرکزی وزراء سے ملاقات کیلئے فوری وقت دے دیا جاتا ہے جبکہ خود بی جے پی کے چیف منسٹرس طویل عرصہ سے ملاقات کیلئے انتظار کررہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی، وائی ایس شرمیلا نے سوال کیا کہ آیا بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ مفاہمت ہوئی ہے؟ آج ٹوئٹر پر سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق میں دیکھا تھا کہ کس طرح سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو کو ظالمانہ انداز میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

مگر وہی سی بی آئی جس نے تفتیش کے نام پر چار بار کویتا کو طلب کیا تھا، کویتا کے خلاف پختہ ثبوت ہونے کا دعویٰ کیا تھا نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔ ای ڈی کی جانب سے تلنگانہ کے وزراء کے خلاف جاری دھاؤں کی فہرست میں کویتا کا نام شامل نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کے ٹی آر کو مرکزی وزراء سے ملاقات کیلئے فوری وقت دے دیا جاتا ہے جبکہ خود بی جے پی کے چیف منسٹرس طویل عرصہ سے ملاقات کیلئے انتظار کررہے ہیں۔