ایشیاء
کراچی میں دفعہ 144 نافذ
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔

اسلام آباد: کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔
پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔