دہلی

دہلی کے نو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

جن اسکولوں کو بم کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی ہیں ان میں دہلی کینٹ میں لوریٹو کانوینٹ اسکول، سری نواسن پوری اور نیو فرینڈز کالونی میں کیمبرج اسکول، روہنی میں وینکٹیشور اسکول اور سی ایم اسکول، صادق نگر میں دی انڈین اسکول، آئی این اے میں ڈی ٹی اے اسکول، اور روہنی میں بال بھارتی اسکول شامل ہیں۔

نئی دہلی: دہلی کے کئی اسکولوں کو پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد قومی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
25پروازوں میں بم کی اطلاع
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع

رپورٹس کے مطابق تقریباً نو اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں، جن کی تصدیق بعد میں پولیس ذرائع نے کی۔

جن اسکولوں کو بم کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی ہیں ان میں دہلی کینٹ میں لوریٹو کانوینٹ اسکول، سری نواسن پوری اور نیو فرینڈز کالونی میں کیمبرج اسکول، روہنی میں وینکٹیشور اسکول اور سی ایم اسکول، صادق نگر میں دی انڈین اسکول، آئی این اے میں ڈی ٹی اے اسکول، اور روہنی میں بال بھارتی اسکول شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کی ٹیمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اسکولوں میں پہنچ گئیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری طور پر احاطے کی مکمل تلاشی لی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔