حیدرآباد

ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب سیکوریٹی کے انتظامات

ریونت ریڈی کل صبح اپنے جوبلی ہلز گھر سے ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ اسی دوران بلدیہ کے عہدیداروں نے ان کے گھر کو جانے والے راستوں کی صفائی اور ان کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔

حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ کے نامزد وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی حیدرآباد میں واقع رہائش گاہ پر سخت سیکوریٹی انتظامات کیے ہیں۔ رہائش گاہ سے 200 میٹر کے فاصلے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

انٹلی جنس پولیس پہلے ہی ریونت کی رہائش گاہ کے آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کر چکی ہے۔ ریونت ریڈی کل صبح اپنے جوبلی ہلز گھر سے ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ اسی دوران بلدیہ کے عہدیداروں نے ان کے گھر کو جانے والے راستوں کی صفائی اور ان کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔