جرائم و حادثات

کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ

سیف آباد سائنس کالج کے سیکیوریٹی گارڈس کی غنڈا گردی سامنے آئی۔ بال لانے کے لئے گئے لڑکے پر انہوں نے بے رحمی سے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: سیف آباد سائنس کالج کے سیکیوریٹی گارڈس کی غنڈہ گردی سامنے آئی۔ بال لانے کے لئے گئے لڑکے پر انہوں نے بے رحمی سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
بلگریڈ کے ایک اسکول میں لڑکے کی فائرنگ، 8 بچے ہلاک

ذرائع کے بموجب 12 سالہ علی شان سیف آباد سائنس کالج کے پیچھے میدان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اتفاق سے بال کالج کے احاطہ میں چلا گیا۔

علی شان جب بال لینے کے لئے کالج کے احاطہ میں داخل ہوئے تو وہاں موجود سیکوریٹی گارڈس نے انہیں بے رحمی سے زدوکوب کردیا۔ اس دوران آہنی سلاخ ان کے سر پرمیں لگ گئی۔ اس کے باوجود سیکوریٹی گارڈ ظالمانہ طور پر انہیں زدوکوب کررہا تھا۔

زخمی علی شان کو خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نامپلی حلقہ کے مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین نے ہاسپٹل پہونچ کر زخمی کی عیادت کی اورمانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن میں سیکوریٹی گارڈ کی غنڈا گردی کے خلاف شکایت درج کروائی۔

تاہم پولیس کالج انتظامیہ کی تائید میں بتائی جاتی ہے۔ رکن اسمبلی ماجد حسین مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔