تلنگانہ

تلنگانہ میں پراجکٹس کی سیکور ٹی کی سیکوریٹی کی صورتحال خراب ہوگئی:پراوین کمار

تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے الزام لگایا کہ کے چندشیکھرراو کے دور حکومت میں پراجکٹس کی سیکور ٹی کی سیکوریٹی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے الزام لگایا کہ کے چندشیکھرراو کے دور حکومت میں پراجکٹس کی سیکور ٹی کی سیکوریٹی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد

انہوں نے منچریال ضلع کے رام کرشن پور میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو خاندان نے پراجکٹس کے نام پر عوام کی رقومات کو لوٹا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عوام کے لئے کام کرنے والوں کو کامیاب کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ کونڈاپوچماں ساگر، ملناساگرکی سیکوریٹی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔پراجکٹس کے نام پر کروڑہاروپئے کی لوٹ مار کی گئی۔انہوں نے دعوی کیا کہ جاگیرداروں کے مظالم کے خلاف بی ایس پی عوام کے درمیان جارہی ہے۔