ایشیاء
سیہون: انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔

سیہون: پاکستان کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں.
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔