جرائم و حادثات

خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں خود ساختہ پولیس کو گرفتارکرلیا گیا۔بعض جونیرآرٹسٹوں نے نقلی پولیس بن کر ایک شخص کو بلیک میل کیا تھا۔

حیدرآباد (یو این آئی) آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں خود ساختہ پولیس کو گرفتارکرلیا گیا۔بعض جونیرآرٹسٹوں نے نقلی پولیس بن کر ایک شخص کو بلیک میل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
اپارٹمنٹ والوں کو ہراساں کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

پولیس نے جونیئر آرٹسٹ اور ایک اسپا سنٹر کے مالک کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق، شیام نامی شخص نے اسپاسنٹر قائم کرنے کے لیے ایک شخص سے 10 لاکھ روپے قرض لیا تھا۔

قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر شیام پر دباؤ بڑھنے لگا۔ اس دباؤ سے نکلنے کے لیے شیام نے قرض دینے والے شخص کو اعتماد میں لے کر اسپا سنٹر بلایا اور اس کی برہنہ تصاویر کھینچ لیں۔

اس کے بعد شیام نے حیدرآباد سے 8جونیئر آرٹسٹوں کو اونگول بلایا اور انہیں نقلی پولیس بنا کر ان کے ذریعہ قرض دینے والے شخص کو 5 کروڑ روپے دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

بات چیت کے دوران مطالبہ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسپاسنٹرپر چھاپہ مارا اور شیام سمیت 6 جونیئر آرٹسٹوں کو گرفتار کر لیا۔ مزید دو مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔