جرائم و حادثات

سیلفی کا جنون، سرینگر میں خاتون نے جان کھودی

متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سری نگر بڈگام ریلوے ٹریک پر یہ حادثہ پیش آیا ۔

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پیر کے روز سلفی لینے کے دوران ایک خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک گئی۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
نانا پاٹیکر آپے سے باہر، مداح کو طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو)
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں ایک خاتون ریلوے پٹریوں کے کنارے سیلفی لے رہی تھی کہ اسی اثنا میں ٹرین آگئی اور اس کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔

متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سری نگر بڈگام ریلوے ٹریک پر یہ حادثہ پیش آیا ۔

پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔