Uncategorized

کِرانه شاپ کی آڑ میں نقلی ہارپک اور پیراشوٹ آئل کی فروخت، ایس او ٹی کی کارروائی میں پردہ فاش

حیدرآباد: بھونگیر ایس او ٹی پولیس نے اُپل کے ویجیٹیبل مارکیٹ کے قریب واقع ایک کِرانه شاپ پر چھاپہ مار کر نقلی گھریلو مصنوعات فروخت کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ راندیو کِرانه اینڈ جنرل اسٹور کا مالک، سُریش کمار (25 سال)، اصل برانڈز کے نام پر جعلی مصنوعات فروخت کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، پولیس نے اسٹور کے گودام سے نقلی ہارپک ٹائلٹ کلینر کی 500 ملی لیٹر کی 192 بوتلیں، 1000 ملی لیٹر کی 70 بوتلیں اور 175 ملی لیٹر پیراشوٹ ہیئر آئل کی 288 جعلی بوتلیں ضبط کیں۔ یہ تمام مصنوعات گاہکوں کو اصل قرار دے کر فروخت کی جا رہی تھیں۔

پولیس نے سُریش کمار کو موقع سے گرفتار کرکے اُپل پولیس کے حوالے کر دیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ یہ جعلی سامان اسے بیگم بازار کے ایک شخص رام کی جانب سے سپلائی کیا جا رہا تھا۔

اُپل پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس ریکیٹ میں ملوث دیگر افراد کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔