دہلی

بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی اسپتال میں داخل

ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر اڈوانی فی الحال ایمس کے جیریاٹرکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

نئی دہلی: پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ذرائع نے بتایا کہ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے بدھ کی رات تقریباً 11 بجے ایمس لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع

ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر اڈوانی فی الحال ایمس کے جیریاٹرکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 96 سالہ اڈوانی کو عمر سے متعلق مسائل کا سامنا ہے اور عام طور پر ڈاکٹر ان کا گھر پر ہی معائنہ کرتے ہیں، لیکن بدھ کی رات انہوں نے یورین انفیکشن کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایمس لے جایا گیا تھا۔

a3w
a3w