سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے:حزب اللہ
اسرائیل غزہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد لبنان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہوگیا ہے، لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل داغ دیئے گئے، شہادتوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم قبیسی بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد لبنان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہوگیا ہے، لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل داغ دیئے گئے، شہادتوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے وحشیانہ بمباری کے بعد سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے ہیں۔لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی اداروں کو بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔