حیدرآباد

بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ کے حملہ میں ضعیف خاتون کی موت

دوران بیچ بچاو کے لئے آنے والی لڑکی کی ماں شوبھا پر بھی اس نے حملہ کردیا اور بعد ازاں اپنا گلاکاٹنے کی کوشش کی۔اس واردات میں تینوں زخمی ہوگئے تھے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم علاج کے دوران شوبھا کی کل شب موت ہوگئی۔

حیدرآباد: بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ کے حملہ میں شدید زخمی ضعیف خاتون کی علاج کے دوران شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں علاج کے دوران منگل کی شب موت ہوگئی۔حملہ آورسندیپ، شوبھانامی اس ضعیف خاتون کی بیٹی کے ساتھ تعلقات رکھتا تھا۔

اس نے شادی سے لڑکی جس کی شناخت ویبھوئی کے طورپر کی گئی ہے، کے انکار کے بعد میاں پور علاقہ میں واقع ان کے مکان پہنچ کر بیٹی پر حملہ کردیا تھا۔

اسی دوران بیچ بچاو کے لئے آنے والی لڑکی کی ماں شوبھا پر بھی اس نے حملہ کردیا اور بعد ازاں اپنا گلاکاٹنے کی کوشش کی۔اس واردات میں تینوں زخمی ہوگئے تھے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم علاج کے دوران شوبھا کی کل شب موت ہوگئی۔سندیپ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w