مہاراشٹرا

سینئر کانگریس لیڈر یوسف ابرہانی نے دیا استعفیٰ

ابرہانی نے کھرگے کو لکھے گئے اپنے استعفیٰ نامے میں، جس کی ایک کاپی ممبئی کانگریس کی صدر پروفیسر ورشا گائیکواڑ کو بھی ارسال کی گئی، کانگریس پارٹی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ممبئی: کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبئی میں کانگریس کے ایک نمایاں مسلم چہرے یوسف ابرہانی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

ابرہانی نے نہ صرف پارٹی کی بنیادی رکنیت بلکہ ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے اپنے استعفیٰ کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی وضاحت دی ہے۔

ابرہانی نے کھرگے کو لکھے گئے اپنے استعفیٰ نامے میں، جس کی ایک کاپی ممبئی کانگریس کی صدر پروفیسر ورشا گائیکواڑ کو بھی ارسال کی گئی، کانگریس پارٹی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوسف ابرہانی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور کئی مسلم تنظیموں اور سماجی اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ اس وقت اسلام جمخانہ کے چیئرمین ہیں اور ماضی میں ریاستی وزیر کے درجے کے ساتھ مہاڈا (ایم ایچ اے ڈی اے) کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔