حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈرجاناریڈی اسپتال میں داخل

ڈاکٹروں نے پایا کہ جاناریڈی کے دل کی شریانوں میں سے ایک میں بلاک ہے۔ ڈاکٹروں نے فوراً انجیوگرام ٹسٹ کرایا اور اسٹنٹ لگایا۔جاناریڈی کی صحت مستحکم ہے اوروہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر و تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر جانا ریڈی کو اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔ گھٹنے کی سرجری کے لیے وہ اسپتال میں داخل کروائے گئے۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

 ڈاکٹروں نے اس کا مکمل چیک اپ کیا۔ ڈاکٹروں نے پایا کہ جاناریڈی کے دل کی شریانوں میں سے ایک میں بلاک ہے۔ ڈاکٹروں نے فوراً انجیوگرام ٹسٹ کرایا اور اسٹنٹ لگایا۔جاناریڈی کی صحت مستحکم ہے اوروہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔76سالہ جاناریڈی تلنگانہ میں کانگریس کے سب سے سینئر لیڈر اور سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

وہ سات بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھااور اس وقت کی مرکزی حکومت اور کانگریس پارٹی کو قائل کرنے کے لیے سخت محنت کی تھی۔

جانا ریڈی کے اسپتال میں ہونے کی اطلاع ملنے پر کانگریس کے سینئر لیڈروں اور سرکردہ شخصیات نے ان کے افراد خاندان کو فون کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔