تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع میدک میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے ضلع میدک میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس تیندوے نے رات میں مختلف علاقوں میں مویشیوں پر حملہ بھی کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس تیندوے نے رات میں مختلف علاقوں میں مویشیوں پر حملہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ضلع کے شیوم پیٹ علاقہ کے تاڑلہ پلی گڈہ تانڈہ میں اس نے بھینس پر حملہ کیا۔اس حملہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے چیخ وپکارشروع کردی جس پر یہ تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس تیندوے نے رے گوڈی منڈل کے کوتوان پلی میں ایک مکان میں مویشی پربھی حملہ کیا۔

اس تیندوے کی ویڈیوزمقامی افراد نے لیتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل کردیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہیکہ اس جانور کے علاقہ میں موجودگی سے ان میں خوف پایاجاتا ہے اور وہ رات کوگھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔