مشرق وسطیٰ

غزہ میں غذائی قلت کے باعث مزید سات افراد ہلاک

ایک الگ پیش رفت میں، غزہ کے اسپتال کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی کی تقسیم کے مرکز کے قریب چھ فلسطینی مارے گئے۔

دبئی: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غذائی قلت کے باعث مزید سات افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ اطلاع فلسطینی علاقے میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے دی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے کہا کہ 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 154 ہو گئی ہے، جن میں 89 بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ عالمی غذائی تحفظ کے ماہرین نے منگل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اس وقت قحط کی بدترین صورتحال جاری ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں آنے والی امداد کو نہیں روک رہا ہے لیکن اس کے اس دعوے کو یورپ میں اس کے قریبی اتحادیوں، اقوام متحدہ اور غزہ میں کام کرنے والی دیگر ایجنسیوں نے قبول نہیں کیا ہے۔

دریں اثناء امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف غزہ کے بحران پر بات چیت کے لیے جمعرات کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

ایک الگ پیش رفت میں، غزہ کے اسپتال کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی کی تقسیم کے مرکز کے قریب چھ فلسطینی مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہجوم نے تقسیم مرکز کے کھلنے سے کچھ دیر قبل ہی اس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اسرائیلی ٹینک نے اس پر حملہ کردیا۔

جی ایچ ایف نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ اس کے مراکز میں یا اس کے قریب کوئی قتل نہیں ہوا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ "ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد آئی ڈی ایف کے پاس موجود معلومات سے میل نہیں کھاتی۔”

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 103 افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاش ملبے سے نکالی گئی۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آرسی ایس) نے کل شام کہا کہ زیکیم کے علاقے میں انسانی امداد کے منتظر افراد سے متعلق ایک واقعے کے بعد چھ لاشیں دو اسپتالوں میں پہنچی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر