جرائم و حادثات

سدھی ضلع میں سڑک حادثے میں سات مسافر ہلاک اور ایک درجن زخمی

کچھ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ریوا اسپتال بھیجا گیا ہے۔

سدھی: مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع میں آج صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں مسافر گاڑی میں سوار سات افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ سدھی ضلع ہیڈکوارٹر سے چند کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر پٹرول پمپ کے قریب مسافر گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو یہاں کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کچھ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ریوا اسپتال بھیجا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک ہی خاندان کے کچھ افراد ایک بڑی گاڑی میں سوار ہو کر ضلع میہر کی مذہبی یاترا پر جا رہے تھے۔

صبح تقریباً تین بجے یہ گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد جیپ میں سوار لوگوں کو یہاں ضلع اسپتال لایا گیا، جن میں سے سات افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔