حیدرآباد

بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ

کانگریس لیڈرمنیم پلی ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز کانگریس کے رابطہ میں ہیں۔ بی آر ایس ایم ایل اے کہہ رہے ہیں کہ اگر انہیں وزیر کے عہدے دیئے جاتے ہیں تو وہ بی آر یس پارٹی چھوڑنے تیار ہیں ۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈرمنیم پلی ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز کانگریس کے رابطہ میں ہیں۔ بی آر ایس ایم ایل اے کہہ رہے ہیں کہ اگر انہیں وزیر کے عہدے دیئے جاتے ہیں تو وہ بی آر یس پارٹی چھوڑنے تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

بی آر ایس ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ کے ان تبصروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ کانگریس ایم ایل ایز اور اہم قائدین بی آر ایس کے ساتھ رابطہ میں ہیں، منیم پلی ہنمنت راؤ نے کہا کہ اگر کانگریس اپنے دروازے کھول دیتی ہے تو بی آر ایس کا وجود باقی نہیں رہے گا کیونکہ کے ٹی آر اور ہریش راو کے علاوہ کوئی بھی بی آر ایس میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس، بی آر ایس ایم ایل ایز کو یہ سوچ کر کانگریس میں آنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے کہ بی آر ایس سربراہ کے سی آر اسے برداشت نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر اور ہریش راو کے سی آر کی موت کی صورت میں ہمدردی کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس لیے وہ دونوں اپنی مرضی کے مطابق بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر اور ہریش راو نے کانگریس کو اکسایا، لیکن چیف منسٹر خاموش نہیں رہیں گے اوروہ دونوں کو ضرور جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ٹی آر اور ہریش راو کا مقابلہ کرنے کے لیے ریونت صحیح آدمی ہیں۔