حیدرآباد

ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار

سدی پیٹ کے بی آر ایس ایم ایل اے اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے پلا شری ریڈی اور پارٹی قائدین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاؤں سے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ایم ایل اے پال راجیشور ریڈی اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کو پیر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بے روزگاروں کے مطالبات پر گاندھی اسپتال میں احتجاج کررہے عثمانیہ یونیورسٹی بے روزگار جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے لیڈر موتی لال نائک کو تسلی دینے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
مسلم قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت
بھوک ہڑتال کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے شرمیلا کا فیصلہ

ریڈی اور پارٹی قائدین کو گرفتاری کے بعد بولرام پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

سدی پیٹ کے بی آر ایس ایم ایل اے اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے پلا شری ریڈی اور پارٹی قائدین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے مسائل کو حل کرنے کے بجائے لیڈروں کو گرفتار کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اقدام کو غیر جمہوری قرار دیا۔

مسٹر راؤ نے گرفتار قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ بے روزگاروں کے مسائل کو حل کرے۔

a3w
a3w