حیدرآباد
چینی مانجہ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعات، جلد ای کامرس گوداموں کی تلاشی:کمشنرپولیس حیدرآباد
سی وی آنند نے کہاکہ یہ مانجہ یہ بڑی مقدار میں دستیاب ہے کیونکہ اسے مقامی طور پر بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ای کامرس ویب سائٹ پر آرڈر کریں گے تو یہ مانجہ آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں چینی مانجہ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعات کے پیش نظرکمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تمام کی ذمہ داری ہے کہ اس چینی مانجہ کے استعمال کو روکنے کیلئے رضاکارانہ طورپر آگے آئیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ مانجہ یہ بڑی مقدار میں دستیاب ہے کیونکہ اسے مقامی طور پر بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ای کامرس ویب سائٹ پر آرڈر کریں گے تو یہ مانجہ آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ای کامرس گوداموں کی تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ منتظمین سے ملاقات کا بھی اہتمام کریں گے۔ تمام افراد کو چاہئے کہ وہ چینی مانجہ کے استعمال کو روکنے کے لیے رضاکارانہ طور پر آگے آئیں۔