حرم شریف میں پیدل چلنے والے متعدد زائرین تیز ہواؤں کی زد میں آنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکے (ویڈیو)
بتایا جاتا ہے کہ 80 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ یہ بات میٹرولوجی سنٹر کے ترجمان حسین ال قطانی نے بتائی اور مسجد الحرام اور اس کے باہر موجود افراد کا ہجوم تھا۔

مکہ: مکہ معظمہ اور قرب و جوار کے علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص کی موت ہوگئی۔ محمد ال۔تویم جو کہ مینا ایلیمنٹری اسکول میں تدریس کے فرائض انجام دیا کرتے تھے‘ سیلاب کے پانی میں محصور موٹرکار سے نکلنے کی کوشش میں سیلاب کے پانی میں جاں بحق ہوگئے۔
کعبہ شریف اور مسجد الحرام کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں منگل اور چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ 80 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ یہ بات میٹرولوجی سنٹر کے ترجمان حسین ال قطانی نے بتائی اور مسجد الحرام اور اس کے باہر موجود افراد کا ہجوم تھا۔
مکہ معظمہ کے ساکن محمد نے بتایا کہ چند منٹوں میں ہی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فرماؤنٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل پر بجلی گری جس کی وجہ رات میں آسمان چمک اٹھا۔
ایک اور ساکن ابو مایدا جوکہ سگریٹس اور پٹرول خرید رہے تھے کہ تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ وہیکل پر ان کا کنٹرول جاتا رہا‘ مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ میں نے ریڈیو پر قرآن مجید سننا شروع کردیا‘ میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ کیا ہورہا ہے۔
مکہ گورنریٹ نے کہاکہ اسکولس بند رہیں گے اور کلاسس ای لرننگ پلیٹ فارم پر منعقد ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے مکہ معظمہ اور مغربی سعودی عرب میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فی گھنٹہ 80 کیلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں اور 24 گھنٹوں میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب مکہ مکرمہ میں زبردست بارش کے دوران حرم مکی شریف کے سامنے کلاک ٹاور پر رات کے وقت آسمانی بجلی گرنے سے آسمان روشن ہو گیا اور زائرین نے یہ منظر دیکھا۔مملکت کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران طوفانی ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی اور 24 گھنٹے میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔حرم شریف کے گردونواح میں پیدل چلنے والے متعدد زائرین تیز رفتار ہواؤں کی زد میں آنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ راہداریوں کے اطراف رکھے پلاسٹک کے حصار بھی تیز ہوا کے سبب پھسلتے ہوئے نظر آئے۔
بعدازاں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے کے سکول بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی اور اعلان کیا گیا کہ ای لرننگ پلیٹ فارم پر کلاسز کا انعقاد ہو گا۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں مزید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش قیاسی کی ہے۔